گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سابق طلباء کے لئے 13۔مئی کو سکول کے بچھڑے دوستوں سے دوبارہ مل بیٹھنے کا اہتمام – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سابق طلباء کے لئے 13۔مئی کو سکول کے بچھڑے دوستوں سے دوبارہ مل بیٹھنے کا اہتمام

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سابق طلباء کے لئے 13۔مئی کو اتوار کے دن سکول سے وابستہ اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے اور بچھڑے دوستوں سے دوبارہ مل بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لئے پشاور اور جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ دوسرے شہروں میں رہنے والے سینکڑوں سابق طلباء بھی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ گذشتہ روز سکول کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت الحاج عیدالحسین منعقداجلاس میں پروگرام کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تین مختلف کمیٹیاں الحاج شیر آغا ، شہزادہ تنویر الملک اور ظہیر الدین کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں ۔اس دن سکول کے سابق طلباء کی یادوں پر مبنی کتاب کی پہلی جلد کی رونمائی بھی ہوگی جوکہ سابق طلباء کے لئے نہایت دلچسپی کا باعث ہوگی۔ صدر الحاج عیدالحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کی اس قدیم تریں درسگاہ سے نکلنے والی علم شعاعوں نے اس وادی کو منور کیااور جہالت کے اندھیرے دور ہونے پر ترقی کا عمل شروع ہوااور چترال کا ہر جدید تعلیم یافتہ کسی نہ کسی طور پر اس ادارے سے فیض یا ب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس مادر علمی سے فارع ہونے والے طلباء اس ری یونین کے انعقاد کا شدت سے انتظار کررہے ہیں جن کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا،چترال سکاؤٹس نے فائنل جیت لیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز ...


دنیا بھر سے