یونیورسٹی آف چترال میں’’ ادب ،ثقافت اور ہم ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا نعقاد کیا گیا۔ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

یونیورسٹی آف چترال میں’’ ادب ،ثقافت اور ہم ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا نعقاد کیا گیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال میں ’’ ادب ، ثقافت اور ہم ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، اس سیمینارمیں اکیڈیمی آف لیٹر پاکستان کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قاسم بگھیو ،لوک ورثہ کے خالق اور مفکر ادیب اور کلچر کے ایکسپرٹ عکسی مفتی نے اپنے مقالے پیش کیے ، ادب اور اس کی ضرورت و اہمیت پر ڈاکٹر قاسم بگھیو نے اپنا مقالہ پڑھا جس میں انہوں نے ادب کی اہمیت اور پڑھے لکھے لوگوں خصوصاً یونیورسٹی کے طالب علموں پر اس کے اثرات اور فوائد کا تذکرہ کیا اور دیگر علوم کی تفہیم اور معاشرہ سازی میں ادب کے کردار پر سیر حاصل بحث کی ، عکسی مفتی جو معروف ادیب ممتاز مفتی کے صاحب زادے بھی ہیں نے کلچر پر اپنا مقالہ پیش کیا جو یقیناًایک ماسٹر پیس تھا ، اس سیمینار میں اساتذہ ،طلبا اور ادب و کلچر سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ،یونیورسٹی آف چترال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر مدعو مقررین نے چترال یونیورسٹی کی لائبریری کے لیے اپنے کتب بھی پیش کیے ، اس سیمینار کی خاص بات طلبا اور مقررین کا مکالمہ تھا جس سے ادب کی ترقی اور کلچر کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کا موقع پہلی مرتبہ چترال میں میسر آیا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا،چترال سکاؤٹس نے فائنل جیت لیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز ...


دنیا بھر سے