چترال پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب شایان شان طریقے سے منایا گیا – – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

چترال پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب شایان شان طریقے سے منایا گیا –

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ روزبعد ازنمازمغرب چترال پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا –جس میں سکول سے فارغ التحصیل سابق طلباء،والدین اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیرتعداد میں شرکت کیں-اس تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ تھے-تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کے گئے-سکول کے ترانہ گروپ نےقومی ترانہ پیش کیا-پرنسپل وجیہہ الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیااورمہمانوں کا شکریہ ادا کیا-اپنے خطاب میں پرنسپل نے سکول کے سالانہ سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا اور سکول کی کارکردگی رپورٹ پیش کیا-پرنسپل وجیہہ الدین نے کہا کہ چترال پبلک سکول اینڈ کالج ضلع چترال کا بانی نجی تعلیمی ادارہ ہے یہاں سے فارغ التحصیل ہزاروں کی تعداد میں طلباء طلبات مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں – پروگرام میں سکول کے طلباء طلبات ملی نغمے گا کر، خاکے، تقاریر اور سٹیج شو کا شاندار مظاہرہ کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کیا – پروگرام کے آخر میں سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات کئے گئے-اس پروگرام کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں سکول کے سابق ٹیچر اوراستادالآساتذہ جناب سردار صاحب کو لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا-آخر میں مہمان خصوصی ضلع ناظم مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے سکول کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں تعلیم کے میدان میں چترال پبلک سکول اینڈ کالج کا انتہائی اہم کردار رہا ہے یہاں سے فارغ التحصیل ہزاروں سٹوڈنٹس اعلیٰ عہدوں پر فائز ملک و قوم کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں – ضلع ناظم نے سکول کے بانی مرحوم اشرف الدین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا – مہمان خصوصی نے کہا کہ مرحوم اشرف الدین چترالی قوم کا محسن رہا ہے- انھوں نے جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تناور درخت بن کر پھل دینا شروع کر دیا ہے. یہ رنگارنگ پروگرام رات گئے اختتام کو پہنچا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا،چترال سکاؤٹس نے فائنل جیت لیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز ...


دنیا بھر سے