دروش بار ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری ۔سول جج ون جوہر علی شاہ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

دروش بار ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری ۔سول جج ون جوہر علی شاہ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس ) دروش بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ دروش بار روم میں منعقدہ پروقار تقریب میں سول جج ون جو ہر علی شاہ اور سول جج ٹو حسن علی کے علاوہ دروش کے تمام وکلا ء برادران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق دروش بار کے نو منتخب کا بینہ میں صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ ، نائب صدر شیر افضل ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری شیر بہادر ایڈوکیٹ ،فنانس سیکرٹری حسین احمد ایڈوکیٹ جبکہ میر اعظم خان ایڈوکیٹ لائبیرین نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھالیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی علاقہ قاضی ون جو ہز علی شاہ نے کابینہ سے حلف اٹھالیا۔ تقریب سے نو منتخب صدر اکرام حسین ایدوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار کے صدارت جیسے اعلیٰ منصب کیلئے مجھ پر اعتماد کرنے پر دروش بار کے وکلاء صاحبان کا مشکور ہوں اور میں اپنی پوری توانائی قانون کی بالادستی اور بار کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کرونگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

جنگلاتی علاقوں کے عوام کا دشمن شہزادہ سراج الملک ہیں،ہوٹل کی تعمیر میں لاکھوں فٹ لکڑی کہاں سے حاصل کیا۔جنگلاتی علاقوں کے عمائدین کی پریس کانفرنس 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے جنگلاتی علاقوں شیشی کوہ، ارندو، ارسون اور دمیل کے ...


دنیا بھر سے