تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر چترال کا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ تورکہو اور موڑکہو میں‌کھلی کچہری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیرنے گزشتہ دن چترال کے تمام ہیڈ اف ڈپارٹمنٹس کے ساتھ سب تحصیل تورکھو شاگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. جس میں عمایدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر لوگوں نے مختلف محکموں کے خلاف شکایت کے انبار لگا دیے خاص کر بونی تورکھو روڈ میں سست روی،صحت، بجلی، تحصیل ہیڈ کوارٹر، ایجوکیشن اور دوسرے محکموں پر برس پڑے. ڈپٹی کمشنرچترال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرونگا . اور میں لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے چترال کے مختلف علاقوں‌کا دورہ کررہاہوں‌، تورکہو کا دورہ بھی ان کی کڑی ہے. انہوں‌نے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ مہینے میں‌ ایک بارضرور ان علاقوں کا دورہ کر لیا کرے تاکہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے ۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر چترال نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ار ایچ سی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا اور عوام کو سستے اورآسان سہولت دینے پر زور دیا.علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر اور دوسرے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنے گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس دوردراز علاقے کا دورہ کیا .
اس سے قبل اسی طرح کا ایک اور کھلی کچہری موڑکہو کے مقام وریجون میں‌بھی منعقد ہوا . جہاں ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاروں‌کو ہدایت جاری کی . کھلی کچہری سی تحصیل ناظم مستوج مولانا یوسف نے بھی خطاب کیا. اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں‌کو سراہا.ان مواقع پر کیپٹن شہزادہ سراج الملک ،ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ اور صدر پریس کلب ظہیر الدین بھی موجود تھے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق