تازہ ترین

شوبز کی کسی شخصیت کو صوبہ میں پولیو کے لئے سفیر مقررنہیں کیا گیا۔ کو آرڈینیٹر عاطف رحمان 

پشاور(چترال ایکسپریس)ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختو نخوا کے کو آرڈینیٹر عاطف رحمان نے کہا کہ شوبز کی کسی شخصیت کو صوبہ میں پولیو کے لئے سفیر مقرر نہیں کیا گیا ہے اور فلم وسٹیج کی اداکارہ مہک نورکوپولیو کے لئے سفیر مقرر کئے جانے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں یہ با ت انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے غیررسمی بات چیت کے دوران کہی انہوں نے ای اوسی کے زیر اہتمام صوبہ خیبر پختو نخوا میں پولیو کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کامیاب کاوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی سٹیج اور فلم کی اداکارہ مہک نور کو خیبرپختو نخوا کے لئے پو لیو سفیر مقرر کئے جانے کی خبروں سے متعلق سوال کے جواب میں عاطف رحمان نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں مہک نور کو نہ تو پولیو کے لئے سفیر مقرر کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے انہو ں نے کہا کہ انسداد پولیو ایک انتہائی اہم اور حساس قومی پروگرام ہے اور میڈیا کے معزز دوست غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت سے قبل ای او سی کے میڈیا سیل سے تصد یق کر یں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق