تازہ ترین

انجینئرمقبول اعظم کو بہترین کارکر دگی کی بنیادپر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازہ گیا۔

پشاور (جہانزیب سے )گذشتہ دنوں نے منسٹر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب نے چترال کے قابل فخر فرزند انجینئر مقبول اعظم کو بہتر ین کار کرد گی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازہ۔ گیا تعریفی سرٹیفکیٹ میں چترال کے تباہ کن سیلاب میں بہترین کارکردگی دیکھانے پرنوازہ کیا گیا۔ منسٹراکبر ایوب نے کہا کہ مجھے ایسےآفیسرپرفخر ہےجنہوں نےعوام کو درپیش مشکلات اور ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔اس موقع پر سماجی کارکن زبیرالدین قاضی انجینئر کے ساتھ موجود تھے۔ انجینئر مقبول اعظم نے کہا ہے کہ یہ پوری چترال کیلئےاعزاز کی بات ہے اورآئندہ بھی اپنے فرض منصبی کوعوامی خدمت کے بھر پور جذبے سےادا کر کےعوامی خدمت سمیت چترال کا نام روشن کرونگا۔ واضح رہے کہ انجینئر مقبول اعظم کو چترال سے دیر تبادلہ کیاگیا تھا۔ اب انجینئر مقبول اعظم کو دوبارہ ایکسن سی اینڈ ڈبلیو چترال تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق