اجتماعی کاوشوں اورخصوصاً والدین کے بھرپورتعاون سے صوبہ خیبر پختونخوا کے17اضلاع میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچی۔ عاطف رحمان  – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

اجتماعی کاوشوں اورخصوصاً والدین کے بھرپورتعاون سے صوبہ خیبر پختونخوا کے17اضلاع میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچی۔ عاطف رحمان 

پشاور(چترال ایکسپریس )ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے کوآرڈی نیٹر عاطف رحمان نے کہا ہے کہ انسدادپولیو کی حالیہ مہم کی کامیابی اجتماعی کاوشوں اورخصوصاً والدین کے بھرپورتعاون کا نتیجہ ہے جنہوں نے انسداد پولیو مہم سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کیاہفتہ کے روزاپنے ایک بیان میں ای او سی کوآرڈی نیٹرعاطف رحمان نے کہاکہ رواں ماہ صوبہ خیبر پختونخوا کے17اضلاع پشاور، مردان،سوات،کرک،کوہاٹ،لکی مروت،چارسدہ،نوشہرہ، صوابی، ملاکنڈ، چترال، دیر اپر،دیر لوئر،بنوں،ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان اور ہنگو میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچی پولیو کے خاتمہ کے قومی مشن میں والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کی فعال شرکت اور تعاون کے نتیجہ میں اس مہم کے دوران 44لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائے گئے جو مقررہ ہدف کا 99اعشاریہ 25فیصد سے بھی زائد ہے انہوں نے کہا کہ انہی کامیاب کاوشوں کی بدولت خیبرپختونخوا کے طول و عرض میں پولیو پر قابو پایا گیا ہے جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور میں فروری 2016 کے بعدسے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا عاطف رحمان نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ والدین انسداد پولیو مہمات سے متعلق ہر قسم کا منفی اور گمراہ کن پراپیگنڈا مستردکررہے ہیں اور اس سے پولیو ویکسینیشن سے انکار میں نمایاں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین ہرحوالہ سے محفوظ اور موثر ہے اور دنیا کے تمام ممالک اسی ویکسین کے استعمال سے اپنے ہاں پولیو کا خاتمہ کرچکے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان زندہ باد فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل جوٹی لشٹ فٹ بال کلب نے جیت لیا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان زندہ باد فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل ڈگری کالج فٹ بال ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔