ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔؍ڈی ایم ایس ڈاکٹرشیدامحمد – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔؍ڈی ایم ایس ڈاکٹرشیدامحمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی ایم ایس چترال ڈاکٹرشیدامحمدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔یہاں کاتمام عملہ بشمول ڈاکٹرز اور نرسزپیشہ ورانہ مہارت اورتجربے کی روشنی میں شب وروزمحنت اورلگن کے ساتھ کام کرکے قیمتی انسانی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام ادویات اور ڈسپوزیبل اشیاء سو فیصد مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ڈی ایم ایس نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے تمام ہسپتالوں سے بہترسہولیات ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں مریضوں کوملتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المباک میں تمام عملہ جاری شدہ شیڈول کے مطابق فرائض انجا م دے رہے ہیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیا ت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو اورمریضوں کو بہترین طبی امداددینے کے ساتھ ساتھ انکے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کو ششیں کررہی ہے، تاکہ مریضوں کی بہترطریقے سے خدمت کی جاسکے ۔انہوں نے سوشل میڈیامیں ہسپتال کے خلاف من گھڑت خبر کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی میں ادویات کی عدم دستیابی اور مریضوں کو میڈیسن بازار سے خرید کر لانے اوردیگرمسائل کے حوالے خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

رُموز شادؔ ۔۔ شہزادے کی عید۔۔۔۔۔

حضرت سیدنا عمرؓ نے ایک مرتبہ عید کے دن اپنے شہزادے کو پُرانے قمیص پہنے ...


دنیا بھر سے