سوشل میڈیا پر نان ایشو پر اپنا وقت ضاٸع کرنے کے بجائے چترال کے بڑے بڑے ایشوزپر توجہ دیں – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

سوشل میڈیا پر نان ایشو پر اپنا وقت ضاٸع کرنے کے بجائے چترال کے بڑے بڑے ایشوزپر توجہ دیں

………….وقاص آحمد ایڈوکیٹ۔…………..

اۤج کل ایک ایشونےجو سوشل میڈیا کے ذریعے چترال کے شوشل میڈیا کو اپنے لیپٹ میں لیاہوا ہے وہ ہے کاشف الدین کی پریس کانفرنس ایسا لگتا ہے کہ چترال میں اور کوٸی ایشو نہیں ہیں ان دنوں رمضان کےمبارک مہینے میں غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کے ذریعے لوگوں کا جینا حرام کردیا گیا ہے وکلا لاٸین مینوں کی طرح جب بجلی بند ہوتی ہے تو ہر کھنبے پر پہنچ جاتے ہیں یہاں تک کہ پیسکو \واپڈا والوں سے لڑاٸی کی نوبت تک آجاتی ہے اور سوشل میڈیا ڈی سی آفس کے گاڑیوں کے پھچے پڑے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ڈی سی کے علاوہ چترال میں تمام محکمے دودھ کے دوھلے ہوئے ہیں خدارا نان ایشو کو ایشو کیوں بناتے ہوں کاشف ایک سرکاری ملازم ہے اور ڈی سی اس کا اتھارٹی ہے، کون علط کون صحیح ان کے لیے فورم موجود ہے جو departmental representation سے سپریم کورٹ تک ہے دوسری بات یہ ہے کہ ہم ایک پریس کانفرنس سے ایک کا معصوم اور دوسرے کا گہنگار ہونے کا فیصلہ کر تے ہیں ۔اگر کاشف الدین یہ کہتے کہ( ڈی سی نے کاشف کے ذریعے ایک ارب روپے سندھ پہجایا تھا) کیااۤپ ان کو بھی درست مانتے ؟کیا اۤپ میں سے کسی نے ان دو گاڑیوں کو سندھ میں دیکھا ہے، کراچی جیسے بڑے شہرمیں حادثہ ہونے کے باوجود ایف ۤائی ۤار کیوں نھیں ھوا ھے کیا ارشاد سدھر بیک وقت چترال اور صوبہ سندھ کو کنڑول کرتا ھے کہ ان کی بیوی کے خلاف آیف آئی آر نہیں ہوتا ڈراٸیور کےخلاف الزام دوسرا اور پریس کانفرنس کےذریعے ان کو دوسری رخ دینے کی کوشش نہیں کی جارہی اگر کاشف کی بات درست ہے تو ان کی تحقیقات کے لیے نیب انٹی کرپشن وغیرہ موجود ہے یہ سارے مختلف سوالات کو جنم دیتے ہیں اس لیے بہتر یہ ہے کہ قانون کو اپنا کام کرنے دیں ہم پرائے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ بنتے ہیں ہمیں ڈی سی پر ہسپتالوں، سکولوں سڑکوں غرض تمام محکموں کو ٹھیک کرنے کے لیے دباو ڈالنا ہے بجائے اس کے کہ گاڑی سندھ کیوں چلی گئی کیاڈی سی آفس کی گاڑیاں پہلے ڈی سیز کے گھروں میں استعمال نھیں ھوتے تھے؟ مہر بانی کرکے نان ایشو پر اپنا وقت ضاٸع نہ کریں چترال میں بڑے بڑے ایشوز ہیں ان پر توجہ دیں شکریہ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان زندہ باد فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل جوٹی لشٹ فٹ بال کلب نے جیت لیا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان زندہ باد فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل ڈگری کالج فٹ بال ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔