پرو فیسرافصل الدین پرنسپل ڈگری کالج چترال ملازمت سے ریٹاٹر ہو گئے۔ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

پرو فیسرافصل الدین پرنسپل ڈگری کالج چترال ملازمت سے ریٹاٹر ہو گئے۔

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)پروفیسرافضل الدین جن کا تعلق موڑکھو کے علاقہ کوشٹ سے ہے اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرکے سبکدوش ہو گئے پروفیسر افضل الدین نے مئی1984ء سے گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ (ملاکنڈ)سے اپنی تدریسی کیریر کا آغاز کیا گورنمنٹ ڈگری کالج چترال ،گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے 2009 میں انھیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے پرنسپل کا عہدہ سونپ دیا گیا انہوں نے اس کالج کے بانی پرنسپل کی حیثیت سے کام کیا پھر انہیں گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں پرنسپل کا عہد ہ سونپا گیا اس کے بعد جب ان کی ترقی 20گریڈمیں میں ہوئی تو انہیں پرنسپل ڈگری کالج دیر بالا تعینات کیا گیا جہان ایک سال گزار نے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج چترال تبدیل کیا گیا اور وہ کچھ عرصہ سے اس کالج کے پرنسپل کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈگری کالج چترال کے تمام اسٹاف و ممبران نے کالج میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی اور انہیں پھولوں کا ہار پہنا کر نہایت اعزاز کے ساتھ رخصت کر دیا-

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان زندہ باد فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل جوٹی لشٹ فٹ بال کلب نے جیت لیا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان زندہ باد فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل ڈگری کالج فٹ بال ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔