مولاناہدایت الرحمن جمعیت علماء اسلام کی طرف سے پی کے ون چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے اُمیدوار نامزد – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

مولاناہدایت الرحمن جمعیت علماء اسلام کی طرف سے پی کے ون چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے اُمیدوار نامزد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام چترال کی طرف سے سینئررہنمامولاناہدایت الرحمن جمعیت علماء اسلام کی طرف سے پی کے ون چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے نامزدکیا گیاہے ۔جو جنرل الیکشن 2018میں متحدہ مجلس عمل کی طرف سے انتخاب لڑیں گے۔ایک اخباری بیان میں مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مجلس عمل اسلامی نظام کی منزل حاصل کرے گی ،تمام اہل وطن پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کا ساتھ دیں۔ ایم ایم اے پوری قوم کے لیے رحمت بناہے۔ ملک کی موجودہ صورت حال میں 1973ء کے آئین کے تحفظ اور اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ایم ایم اے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔مولاناہدایت الرحمن مذہبی وسیاسی خاندان کاچشم چراغ ہے 2013کے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے پلیٹ فورم سے قومی اسمبلی کے امیدوار رہے اور 16000سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ۔ مولانا نے سیاسی طور پر مختصر عرصے میں نام پیدا کیا ۔ جسے محسوس کرتے ہوئے جمعیتء اسلام چترال نے اُنہیں الیکشن 2018کیلئے ٹکٹ دے دیا ہے ۔ مولانا ہدایت الرحمن نے اس امیدکا اظہار کیا ہے ۔ کہ چترال کے اسلام دوست عوام سابقہ کی طرح متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کرکے خیبر پختونخوا اور ملک میں نفاذ شریعت کی راہ ہموار کریں گے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

رُموز شادؔ ۔۔ شہزادے کی عید۔۔۔۔۔

حضرت سیدنا عمرؓ نے ایک مرتبہ عید کے دن اپنے شہزادے کو پُرانے قمیص پہنے ...


دنیا بھر سے