مسلم لیگ (ن) چترال کی ضلعی قیادت سب دویژن مستوج کے مخلص کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے جو نا قابلِ قبول ہے ۔شاہ نظار لال صدر مسلم لیگ ن سب ڈیژن مستوج – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

مسلم لیگ (ن) چترال کی ضلعی قیادت سب دویژن مستوج کے مخلص کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے جو نا قابلِ قبول ہے ۔شاہ نظار لال صدر مسلم لیگ ن سب ڈیژن مستوج

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز سب دویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی میں مسلم لیگ ن کے سینئر اور مخلص کارکنوں کا ایک ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت شاہ نظار لال سب دویژن مستوج منعقد ہوا۔ اجلاس میں قریب کے لیگی کارکنوں نے شرکت کی اور قرب و جوار کے مسلم لیگی کارکنوں سے فون پر رابطہ کر کے ان کے رائے لی گئی ۔ اجلاس میں اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ نواز کے ضلعی قیادت جنرل الیکشن ۲۰۱۸ ؁ ء کے سلسلے سب ڈویژن مستوج کے جملہ کارکنوں کو مشاورت سے دور اور ہر فیصلہ سے بے خبر رکھ کر کارکنوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے جس کی اجلاس شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔حالانکہ چترال میں جب میاں محمدنواز شریف کے بُرے دن تھے توسب دویژن مستوج کے مخلص کارکنوں نے اپنے حصے کا کردار بخوبی انجام دے چکے ہیں اس کا ثبوت ۲۰۱۳ ؁ ء کے جنرل الیکشن ہے۔جہاں مسلم لیگ نواز کے خلا ف تمام ترسازشوں کے باوجود ۴۰۰۰ ہزار سے زیاد ووٹ پڑنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ نواز کے جڑین سب دویژن مستوج کے عوام میں مضبوط ہیں۔ اور ہمیشہ لوئیر چترال کے نسبت سب ڈویژن مستوج میں مسلم لیگ نواز فعال رہا ہے ۔ الیکش ۲۰۱۸ ؁ کے سلسلے سب ڈویژن مستوج کے کارکنوں کو اعتماد میں لینا پارٹی کے بہتر مفاد میں تھا ۔تا ہم موجودہ ضلعی قیادت ان کارکنوں کو نظر انداز کر کے اپنے نا اہلی،نا تجربہ کاری اور غیر سنجیدگی کا ثبوت دیا ہے جس کا نتیجہ الیکشن میں پارٹی کو بھگتنا پڑیگا۔ اجلاس میں ضلعی قیادت کی اس غیر دانشمندانہ فعل کی بھر انداز میں مذمت کرتی ہے ۔ اور صوبائی صدر امیر مقام سے بر وقت مدخلت کرکے ٹکٹوں کی تقسیم میں لوئیر چترال اور سب ڈویژن مستوج کو مساویانہ نظر سے دیکھنے کی درخواست کی ہے ۔سب ڈویژن مستوج کی پسماندگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور کارکنوں کے قربانی کے پیشِ نظر ایک ٹکٹ کو سب ڈویژن مستوج کا حق سمجھتی ہے اور سب ڈویژن مستوج کو ان کا حق نہ ملنے کی صورت میں علاقے کے مخلص کارکُن اپنے لیے راہ متعین کرنے میں آزاد ہیں جو کہ پارٹی کو یقینی نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں۔ اجلاس میں سب ڈویژن مستوج کے صدر شاہ نظار لال اور جنرل سکرٹری ناصراللہ کے علاوہ دیگر کارکنان نے شرکت کئے اور دوسرے علاقے کے کارکنوں سے رابطہ کرکے ان کے رائے بھی لی گئی ۔ اور ساتھ عنقریب سب ڈویژن سطح پر بھر پور میٹنگ بلاکر حل طلب اومور پر بحث کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مذہبی سیاست اور موجودہ حکومت سے توقعات 

……….تحریر : محکم الدین ………. الیکشن 2018 کے جو نتائج چترال میں سامنے آئے وہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔