چترال قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کے لئے 17اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ون کے لئے 27امیدوار میدان میں – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

چترال قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کے لئے 17اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ون کے لئے 27امیدوار میدان میں

چترال (نمائند ہ چترال ایکسپریس) چترال میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کے لئے 17اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ون کے لئے 27امیدوار میدان میں آئے جن میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف بھی شامل ہیں ۔ پیر کے دن صبح سے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے جلوس کی شکل میں ڈسٹرکٹ کچہری پہنچ کر ریٹرننگ افیسروں کے ساتھ کاغذات جمع کرتے رہے جبکہ کارکنان پرجوش انداز میں نعرہ بازی کرکے سارا دن سیکرٹریٹ روڈ میں ماحول کو گرمادیا۔ قومی اسمبلی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، متحدہ مجلس عمل کیطرف سے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا ہدایت الرحمن، وجیہ الدین، پی پی پی کے سابق ایم پی اے سلیم خان، اے این پی کے الحاج عیدالحسین، پی ٹی آئی کے عبداللطیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے پرویز مشرف شامل، تقدیرہ اجمل، سلطان وزیر خان، ڈاکٹر محمد امجد، عبدالقیوم جبکہ آزاد امیدواروں میں محمد یحیٰ (المعروف شیر دل) ،شہزادہ تیمور خسرو، نثار دستگیر، شاہ ابوالمنصور، سعیدالرحمن اور حزب اللہ نے کاغذات نامزدگی داخل کردئیے ۔ صوبائی اسمبلی کے لئے متحدہ مجلس عمل کے مولانا ہدایت الرحمن، مولانا عبدالاکبر چترالی، وجیہ الدین، پی ٹی آئی کے اسرارالدین صبور، پی ایم ایل۔این کے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، اے این پی کے ڈاکٹر سردار احمد خان، آل پاکستان مسلم لیگ کے سلطان وزیر، تقدیرہ اجمل، محسن حیات شاداب، شہزادہ امیرحسنات الدین ، اور پی پی پی کے حاجی غلام محمد، امیراللہ، محمد وزیر خان نے کاغذات نامزدگی داخل کئے جبکہ آزاد امیدواروں میں رضیت باللہ، عبدالرحمن، سعادت حسین مخفی، سردار احمد خان، سہراب خان، عطاء اللہ، مصباح الدین، شہزادہ امان الرحمن، شاہ ابوالمنصور شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

بونی رینج کے نگہبانوں کی تنخواہوں کو وعدے کے مطابق ریلیز کیے جائیے۔متاثرہ نگہبانوں کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)محمدنبی خان ،نور عالم اور عطاء الہیٰ نے ایک اخباری میں کہا کہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔