ڈی سی چترال ارشادسودھرکی خصوصی ہدایت پراے سی چترال ساجدنوازنے بمبوریت کے بالائی دیہات میں سیلاب سے متاثر خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کی۔ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ڈی سی چترال ارشادسودھرکی خصوصی ہدایت پراے سی چترال ساجدنوازنے بمبوریت کے بالائی دیہات میں سیلاب سے متاثر خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرکی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے گذشتہ روزکالاش ویلی بمبوریت کے بالائی دیہات میں مسلادھاربارش سے کندیساراورکراکال گاؤں میں سیلاب سے متاثر خاندانوں کوخیمے،کمبل ،رضائی ،تولائی ،ترپال وغیرہ ،فوڈپیکیج جس میں گھی،آٹا،دالیں،چاول،چینی اوردیگرضرورت اشیاء پہنچائیں۔سیلاب میں چارگھروں،ایک آرامشین،گرین گودام،اورمکئی کے فصلوں کونقصان پہنچاہے جبکہ ایک گھرمکمل طورپربہہ گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازمتاثرین سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی دکھ درد میں برابرشریک ہے۔ جہاں بھی قداتی آفات آنے کی اطلاع ملتی ہیں ضلعی انتظامیہ ابتدائی ریلیف پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔اے سی چترال نے متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نقصانات کامکمل تہمینہ لگاکرکاغذی کارروائی مکمل کریں تاکہ بروقت حکام بالاتک پہنچایاجاسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

بونی رینج کے نگہبانوں کی تنخواہوں کو وعدے کے مطابق ریلیز کیے جائیے۔متاثرہ نگہبانوں کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)محمدنبی خان ،نور عالم اور عطاء الہیٰ نے ایک اخباری میں کہا کہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔