اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے سیاہ ارکاری میں سیلاب کے متاثریں میں ابتدائی ریلیف کے سامان تقسیم کئے – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے سیاہ ارکاری میں سیلاب کے متاثریں میں ابتدائی ریلیف کے سامان تقسیم کئے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے سیاہ ارکاری میں سیلاب کے متاثریں میں ابتدائی ریلیف کے سامان تقسیم کئے جوکہ خیمے،کمبل ،رضائی ،تولائی ،ترپال وغیرہ ،فوڈپیکچ جس میں گھی،آٹا،دالیں،چاول،چینی اوردیگرضرورت اشیاء پر مشتمل تھے ۔ گزشتہ روز وادی میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے پر کئی گھرانے متاثر ہوگئے تھے اور سینکڑوں افراد آسمان تلے رہ گئے تھے۔ انہوں نے متاثرہ مقام پرموجود ضلعی انتظامیہ کے اسٹاف کو نقصانات کے ازالہ کے لئے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ۔ ایکسین ایری گیشن چترال کوسختی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیاہ ارکاری نالے سے ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری ہنگامی بنیادوں پرلگایاجائے اورنالے کی دنوں اطراف مستقبل بنیادپرحفاظتی بندتعمیرکرنے کی اسکیم بناکراے ڈی پی میں شامل کریں تاکہ یہاں کے لوگ مستقل طورپرممکنہ سیلاب کے خطرات سے محفوظ رہیں۔انہوں نے ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلیشیر پگھلنے سے پانی کی بہاومیں اضافہ ہوتے ہیں اور تودے گرنے سے صورتحال مزید گھمبیر ہوجاتی ہے جس سے رہائشی مکانات اورزرعی زمینات کوشدیدنقصان ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی ایک تحقیق کے مطابق شمالی علاقہ جات کے گلیشیر پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوچکاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترال میں قدرتی آفات سے پہنچنے والی انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور مقامی لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے ذریعے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے حکومت کے ساتھ قریبی روابط استوار کرکے اس کام کو انجام دیا جائیگا۔مستقبل میں بھیانک قسم کی خطرات سے بچاؤ کے لئے ابھی سے کمیونٹی کو موبلائزاورتیار کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع ہکاپروگرام منیجرامیرمحمد،ایکسین ایری گیشن ،تحصیلداراوردیگراسٹاف موجودتھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

بونی رینج کے نگہبانوں کی تنخواہوں کو وعدے کے مطابق ریلیز کیے جائیے۔متاثرہ نگہبانوں کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)محمدنبی خان ،نور عالم اور عطاء الہیٰ نے ایک اخباری میں کہا کہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔