فیض آباد کے لوگ رمضان کے مبارک مہینے میں بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کی ڈی سی،کمانڈنٹ اور ڈی پی او چترال سے ادارے کے خلاف انکوائری کی اپیل – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

فیض آباد کے لوگ رمضان کے مبارک مہینے میں بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کی ڈی سی،کمانڈنٹ اور ڈی پی او چترال سے ادارے کے خلاف انکوائری کی اپیل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)فیض آباد کے لوگ رمضان کے مبارک مہینے میں بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ایک اخباری بیان میں فیض آباد کے مکینوں نے کہا ہے کہ چترال سکاؤٹس چھاؤنی سے متصل 80گھرانوں کی آبادی نے1995میں ڈبلیو ایس یو (WSU) سے پانی کنکشن لیا جب کہ اطراف کے لوگوں نے جرمن امداد سے آنے والے پانی کو حرام قرار دیا تھا۔مگر اس سال ڈبلیو ایس یونے فیض آباد کے80گھرانوں کا کنکشن کاٹ کر پوری بستی کو کربلا کا میدان بنادیا ہے۔علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اور ڈی پی او منصور امان سے اپیل کی ہے کہ ڈبلیو ایس یو کے خلاف انکوائری کروائی جائے اور واٹر کنکشن کاٹ کر پانی فروخت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اس گرمی میں فیض آباد کے بچے بچیاں کولر،بالٹی اور ریڑھے لیکر سارا دن دوسرے محلوں سے پانی بھر بھر کر لاتی ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

چترال گاوں سین کے مقام پر پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں گرگئی، ڈرائیور جان بحق

چترال (شہریار بیگ) گزشتہ شام افطاری کے موقع پرسین گاوں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش ...


دنیا بھر سے