تریچ سے چترال آنے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن چمروک گول موری بالا کے قریب حادثے کا شکار ، دو افراد جان بحق اور ایک زخمی  – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

تریچ سے چترال آنے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن چمروک گول موری بالا کے قریب حادثے کا شکار ، دو افراد جان بحق اور ایک زخمی 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) تفصیلات کے مطابق اپر چترال تریچ سے چترال آنے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن نمبر3124/D جس میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے جمعرات کی صبح موری بالا چمروک گول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔جس کے نتیجے میں دو افراحیدر حبیب خان ولد عبدالوحید ساکن مروئی اور افضل ساکن جام شیل برنس جان بحق ہوگئے۔جبکہ ڈرائیور ناصر احمد ولد صاحب گل ساکن لونکو تریچ حادثے میں زخمی ہوا۔ابتدائی طورپر مقامی افراد زخمی افراد کوآر ایچ سی کوغذی لے جارہے تھے کہ راستے میں دو افرادجان بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال پہنچایا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مذہبی سیاست اور موجودہ حکومت سے توقعات 

……….تحریر : محکم الدین ………. الیکشن 2018 کے جو نتائج چترال میں سامنے آئے وہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔