تازہ ترین

چترال میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے ،ڈی سی چترال کا لوگوں کو عید کی مبارک باد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے ، نماز عید ضلعے کے طول وعرض میں ڈھائی سو سے ذیادہ مساجد اور کھلے مقامات پراد ا کی گئی جبکہ عیدکاسب سے بڑا اجتماع شاہی مسجد چترال میں ہوا۔ عید کے اجتماعات میں اُمت مسلمہ کی اتحادویگانگت اور مملکت خداداد پاکستان میں امن واستحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ حساس مقامات پر سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھر نے شاہی مسجد میں نماز عید ادا کر نے کے بعد موقع پر لوگوں میں گھل مل گئے اورلوگوں کو عید کی مبارک باد دیتے رہے جبکہ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او چترال منصور امان اور کمانڈنٹ چترال کرنل معین الدین کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کا دورہ کیا اور قیدیوں اور مریضوں میں تخائف تقسیم کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور بعد میں اپنے دفتر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے عید ملے ۔ اس موقع پر انہوں نے دنین میں واقع یتیم خانے میں داخل بچوں کو ڈی سی ہاؤس کے اندر دعوت دی جہاں وہ کئی گھنٹوں تک کھیل کود میں گزار ے جس کے اختتام پرڈپٹی کمشنر نے اپنے بچوں کو ساتھ لے کر ان کے ساتھ لنچ کیا اور ان میں عید کی تحائف تقسیم کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق