تازہ ترین

گذشتہ روزوزیرستان میں شہید ہونے والا کوشٹ سےتعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان ،کوشٹ میں سپردخاک

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عید کے پہلے روز وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد پرقائم پاکستانی پوسٹ افغان علاقے سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی آفتاب کو آبائی گاؤں کوشٹ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ شہید کی میت چترال پہنچا کر چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں چترال سکاؤٹس آرمی افسران و دیگر عمائدین نے شرکت کیں۔ بعد ازاں شہید کی لاش آبآئی علاقے کو منتقل کیا گیا جہاں پر شہید کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کوسلامی دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق