تازہ ترین

میرے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، صوبیدار (ر)امیر اللہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پی کے ون سے صوبائی اسمبلی کے لئے آزاد امیدوار صوبیدار امیراللہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کچھ عناصر میرے بارے میں غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ میں کسی خاص شخص کو ہرانے کی خاطر الیکشن لڑ رہا تھا اور اب کسی سیاسی پارٹی کی خاطر الیکشن سے دستبردار ہورہا ہوں۔ حالانکہ میں نے الیکشن نہ لڑنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اور نہ ہی میرے کسی سے ذاتی اختلافات ہیں۔ ایسے پروپیگنڈے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے لئے میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ بطور سیاسی کارکن میں کسی کی حمایت اور مخالفت کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں مگر یہ دونوں سیاسی سطح تک ہی رہیں گے۔ میرا کسی بھی سیاسی شخصیت سے کوئی ذاتی عناد یا ذاتی لڑائی نہیں ہے کہ میں ان کو ہرانے کے لئے الیکشن لڑوں۔ اور کسی بھی شخص کی خاطر الیکشن لڑنے سے دستبردار ہوجاؤں۔ لہذا میں آئندہ کے لئے یہ توقع رکھوں گا کہ ایسے عناصر غلط پروپیگنڈوں سے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق