تازہ ترین

ضلعی نائب صدر محمد وزیر کا پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم وکٹ گرگئی ضلعی نائب صدر محمد وزیر نے پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ یہ اعلان وادی یارخون کے اہم سیاسی شخصیت اور پی پی پی کے ضلعی نائب صدرسابق یوسی ناظم محمد وزیر خان نے ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدرنامزد امیدوار برائے این اے ون عبد اللطیف،جنرل سیکرٹری نامزد امیدوار برائے پی کے ون اسرارصبور اور بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کی موجودگی میں کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی 35سالہ رفاقت چھوڑنے کے وجوہات بیان کرتے ہوئے محمد وزیر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب وہ پارٹی نہیں رہی جو بھٹو خاندان کا تھاا س وقت پارٹی میں ورکروں کی بڑی اہمیت تھی۔طاقت کا سر چشمہ عوام کو سمجھا جاتا تھا۔اب مفاد پرست دولت کو طاقت کا سر چشمہ سمجھنے لگے ہیں۔جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ایسے لوگ نا جائزدولت کے بل بوتے پر پیپلز پارٹی پر قبضہ کئے ہوئے ہیں نظریاتی کارکنوں کو چھوڑ کر دولت کے زریعے الیکشن مہم چلارہے ہیں۔اُنہوں  نے کہا کہ میں پینتیس سالوں سے پاکستان پیپلزپارٹی میں تھا اب ضلعی، صوبائی اور مرکزی قیادت کے غلط پالیسیوں سے مایوس ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا۔انہوں نے کہا ۔ کہ اُن پی ٹی آئی میں شمولیت غیر مشروط ہے ۔ اور وہ ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کیلئے ہر ممکن قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو لوگ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کر رہے ہیں ، اُن کی یہ سیاست عوام کیلئے سود مند ثابت ہونے کی بجائے انتشار کا سبب بن رہے ہیں ۔ اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہےانہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں پی پی پی کے تمام نظریاتی کارکن پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ازم روٹی، کپڑا اور مکان ہے لیکن پی پی پی اس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔محمد وزیر خان نے کہاکہ جن لوگوں کے خلاف چترال کے جیالے کرپٹ کے نعرے لگاتے تھے آج اُن لوگوں کوپارٹی ٹکٹ دے کرسامنے لایا گیاہے ۔پی پی پی کے بنیادی ورکرمایوس ہوکردوسرے جماعتوں میں جانے کارخ کررہے ہیں۔اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔پی ٹی ۤئی کے ضلعی صدر عبد اللطیف نے پارٹی میں اُنہیں خوش آمدید کہا اور اُن کی شمولیت کو پارٹی کے لئے بہت بڑی قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد وزیر خان کی پارٹی میں شمولیت کا ابھی ۤغاز ہوا ہے مستقبل قریب میں پیپلز پارٹی کے مزید اہم کارکنان بھی پی ٹی ۤئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ اس موقع پر اُنہیں پارٹی کی ٹوپی پہنائی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق