پو لٹری ایسو سی ایشن چترالی عوام اورضلعی انتظامیہ کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اے سی چترال ساجد نواز – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

پو لٹری ایسو سی ایشن چترالی عوام اورضلعی انتظامیہ کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اے سی چترال ساجد نواز

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے اتوارکے روزمرغی فروشوں کے ساتھ ایک ہنگامی جلاس میں کہاکہ پو لٹری ایسو سی ایشن کی من مانیاں چترالی عوام کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔وہ چترالی عوام اورضلعی انتظامیہ کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پرتجاریونین کے صدرشبیراحمدخان اورمقامی مرغی فروشوں نے اے سی دروش کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولٹری فارم مالکان نے ہزارگرام مرغی کی بجائے 8سوگرام فروخت کرناشروع کردیاہے ۔اے سی دروش بروقت کاروائی کرکے کم وزن والی مرغیاں نیلام کرکے عوام کودھوکہ دہی سے بچایاہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ہزارگرام سے کم وزق مرغیاں چترال لانے پرپابندی عائد کیاجائے ۔اورپولٹری فارم مالکان کومناسب ریٹ پرمرغیوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔
اسسٹنٹ کمشنر چترال نے کہاکہ احتجاجی ہڑتال کرنے والے پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کااے سی دفترچترال اجلاس بلایاجائے۔ ان کے مسائل سننے کے بعد عوامی مسائل کومددنظررکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کریں گے مگربلیک میلنگ کبھی بھی برداشت نہیں کریں ۔انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو مرغی کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں،اور مرغی کی قیمت میں کمی لانے اور بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لئے فوری کوششیں کریں اور جلد از جلدمرغیوں کی قیمتوں میں کمی اورفراہمی کو یقینی بنائیں ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو مناسب قیمت پر مرغی کی دستیابی اورفروخت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ فوڈپولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مربو ط اقدامات کریں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مرغی کی قیمتیں مناسب مقرر کی جائیں گی اور ان قیمتوں کو نافذ کر نے کے لئے انتظامیہ کے افسران قانونی کاروائی سے دریغ نہیں کرینگے،جو دکاندار سرکاری قیمتوں کے علاوہ اضافی قیمت پر مرغی فروخت کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چترال اوردروش میں کوئی بھی ناشگوارواقعہ پیش آئے تو پو لٹری ایسو سی ایشن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
اس موقع پرہوٹل مالکان بھی موجودتھے اے سی نے محکمہ فوڈ کے ذمہ دارافسران کوہدایت کی کہ ہوٹل مالکان کے ساتھ بیٹھ کرمناسب نرخنامہ جاری کریں جس سے عوام کوبھی فائدہ ہوسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

’’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘‘کے موضوع کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔