عوام کی طاقت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے‘ عام انتخابات میں کامیابی عوام کا مقدرہوگی/سلیم خان ،حاجی غلام محمد – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

عوام کی طاقت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے‘ عام انتخابات میں کامیابی عوام کا مقدرہوگی/سلیم خان ،حاجی غلام محمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی این اے ون چترال سے نامزداُمیدوارسابق ایم پی اے سلیم خان ،پی کے ون چترال سے اُمیدوارحاجی غلام محمد،اپرچترال کے صدرامیراللہ اوردیگرپارٹی جیالوں نے مستوج،چونئچ اورتورکہوکے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی طاقت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے‘ عام انتخابات میں کامیابی عوام کا مقدرہوگی‘ نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ترقی اور خوشحالی کے تمام تشنہ خواہوں کوتعبیر دیں گے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید کی طرح بلاول بھٹو ز رداری کے دل میں بھی غریبوں کا درد ہے اور وہ بھی غریب عوام کی زندگی بدلنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اپرچترال کے عوام کو مفاد پرست حکمرانوں نے ہمیشہ ان کے حقوق سے محروم رکھا لیکن اب حالات بدلنے کا وقت آگیا ہے‘ پیپلز پارٹی کی کامیابی دراصل غریب عوام کی کامیابی ہوگی جبکہ عوام دشمنی اور دھوکہ باز سیاستدانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا نیا باب رقم کرے گی اور ملک دن دونی رات چوگنی ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام ملک سے ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے تلے ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے بحالی اورترقیاتی منصوبوں کاجال بچھائیں گے۔علاقے کے عمائدین نے 25جولائی کوتیرکے نشان کوووٹ دے کراین اے ون اورپی کے ون کے اُمیدواروں کوبھاری مینٖڈیٹ سے کامیاب کرنے کی عہدکی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی کی نعش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد۔

مردان /تخت بھائی( چترال ایکسپریس) تحصیل تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔