یونین کونسل ارندو کے مختلف ویلج کونسلز کے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والےعمائدین کاپی ایم ایل (ن) میں شمولیت کا اعلان – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

یونین کونسل ارندو کے مختلف ویلج کونسلز کے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والےعمائدین کاپی ایم ایل (ن) میں شمولیت کا اعلان

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) یونین کونسل ارندو کے مختلف ویلج کونسلز کے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والےعمائدین نے تحصیل الیکشن آفس دروش میں اۤ کر باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شامل ہونے والوں میں حاجی لال زمان ،حاجی سعداللہ باچا خان، جمعہ دین ،امان اللہ ،اکبر خان، معتبر خان وغیرہ شامل ہیں ۔عمائدین نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا تعلق اس سے پہلے مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا ہم ایم این اے شہزادہ افتخارالدین اور  میاں محمد نواز شریف کی چترال کے لیے خدمات کے اعتراف میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا ارادہ کیا اورا اپنے اپنے علاقوں میں جاکر نواز شریف کا جھنڈا گھر گھر لہرانے کے عظم کا اظہار کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چترال کے نائب صدر راجہ محمد کلدامی، شہزادہ ہشام الملک اور مسلم۔لیگ ن کے دوسرے رفقاء نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو ہارپہنائے گئے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

’’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘‘کے موضوع کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔