شمسیار خان بونی کامتحدہ مجلس عمل کی شاندار کامیابی پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندوں کو مبارکباد – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

شمسیار خان بونی کامتحدہ مجلس عمل کی شاندار کامیابی پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندوں کو مبارکباد

بونی ( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی بونی کے کارکن شمسیار خان بونی ٹیک لشٹ نے  دیتے ہویے دلی مسرت و شادمانی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ دینی جماعتوں کی کامیابی دراصل اسلام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے مولانا عبد الاکبر چترالی اور مولانا ہدایت الرحمان علاقے کو اسلامی طرز زندگی کے تقاضوں کےعین مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں جب بھی اسلامی جماعتیں اقتدار میں آئی ہیں بلا تفریق مسلک،نسل اور علاقہ چترال کے استحکام میں مثالی کردار کی حامل رہی ہیں  یہی وجہ ہے کہ بالائی چترال میں اسماعیلی فرقے کی بھاری تعداد نے اسلامی جماعتوں کو کامیاب بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا ۔ مولانا عبد الاکبر چترالی ہمارے آذمودہ نمائندوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بلا امتیاز اور تعصب کے قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔مولانا  چترال کے وہ پہلے نمائندہ ہیں جنہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسمبلی میں چترال کی ترقی کےلئے تن من اور دھن کی بازی لگائی اور اپنی تمام تر ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر علاقے کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر سر فہرست رکھا ہے ۔ انہوں نے اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جو پارٹی سے بالا تر ہوکر اسلام کی سر بلندی کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عوام میں سیاسی شعور آیا ہے اوربہتر نمائندوں کے انتخاب میں فہم وادارک سے کام لیتے ہیں عوام کو معلوم ہے کہ اسلام کے نام پر میدان سیاست میں کودنے والے نمائندے کرپشن کی لعنت کو جڑوں سے اکھاڑنے میں درست معنوں میں مجاہد ہیں جو کہ کرپشن کے خلاف مثبت جہاد کر سکتے ہیں ۔ مولانا ہدایت الرحمن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن ایک جواں عزم نمائندہ ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ بھی مولانا عبد الاکبر کے نقش قدم پر چلییں گے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

’’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘‘کے موضوع کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔