مُرغی فروشوں اورگیس بیچنے والوں کوطے شدہ نرخنامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دیجائے گی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

مُرغی فروشوں اورگیس بیچنے والوں کوطے شدہ نرخنامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دیجائے گی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

چترال ( محکم الدین ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال نے کہا ہے ۔ کہ مُرغی فروشوں اورگیس بیچنے والے کوطے شدہ نرخنامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دیجائے گی۔اورایسے تمام افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔گذشتہ روزپرائس ریویوکمیٹی کااجلاس ہوا۔جس میں تاجربرادری کے نمائندوں اورصدرتجاریونین چترال شبیراحمدنے شرکت کی۔اس موقع پرمرغیوں اورگیس کے نئے نرخ مقررکئے گئے۔جس کے مطابق مرغی فروش ڈیجیٹل سکیل رکھنے کے پابندہوں گے۔اورزندہ مرغی 190روپے فی کلوگرام فروخت کریں گے۔اسی طرح سلنڈرگیس 11.8کلوگرام کی قیمت1500اورپرچون 149روپے فی کلوگرام مقررکیاگیاہے۔ درین اثناعوامی حلقوں نے ڈی ایف سی چترال سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ بازارمیں گلے سڑے فروٹ بیچنے والوں کے خلاف بھی اقدامات اُٹھائے جائیں۔اورروٹی کے وزن اوراس کی پکائی کے معیارکابھی جائزہ لیاجائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

’’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘‘کے موضوع کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔