چترال کے معروف سیاحتی مقام چترال گول نیشنل پارک میں آگ لگنے سے کئی درختوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

چترال کے معروف سیاحتی مقام چترال گول نیشنل پارک میں آگ لگنے سے کئی درختوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ

چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف سیاحتی مقام چترال گول نیشنل پارک میں آگ لگنے سے کئی درختوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ آگ نیشنل پارک کے جنوبی حصے میں لگی ۔ جس نے بڑے ایریے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ تاہم بہت بلندی پر ہونے کی وجہ سے یہ تصدیق نہ ہو سکی ۔ کہ آگ سے شاہ بلوط اور دیودار کے جنگلات میں سے کس کو نقصان پہنچا ہے۔ موقع پر موجود ڈپٹی رینجر چترال گول نیشنل پارک شفیق احمد کے مطابق مقامی ٹورسٹ نوجوانوں نے اس ایریے میں قیام کیا ۔ اور انہوں نے کھانا پکانے کیلئے جو آگ جلائی ۔ جاتے وقت آگ مکمل طور پر نہیں بجھائی ۔ جس کے نتیجے میں موجود چنگاری سے آگ بھڑک اُٹھی اور گھاس پوس میں لگی ہے ۔ اور آگ پھیل گئی ہے ۔ تاہم اس سے شاہ بلوط اور دیودار کے جنگلات بالکل متاثر نہیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تقریبا 15 افراد آگ بجھانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ اور بہت جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا ۔۔ تاہم چترال شہر سے بڑے پیمانے پر نظر آنے والے دھواں سے جنگل کو زیادہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی رینجر کے مطابق آگ لگنے سے جنگلی حیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔کیونکہ گرمیوں کے موسم میں تمام جنگلی حیات بالائی جنگلات اور پہاڑوں کی چوٹیوں کی طرف چلے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ مذکورہ نیشنل پارک دُنیا کے اُن نیشنل پارکوں میں شامل ہے ۔ جس میں کشمیری مارخور ، برفانی چیتا ، دیودار کے جنگلات ، اور قومی پرندہ چکور پائے جاتے ہیں ۔ اور یہ جنگلی حیات کا مسکن ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

’’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘‘کے موضوع کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔