لٹکوہ کے گاوں منور میں ایک شخص نےپستول سے فائر کرکے بیوی کوقتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

لٹکوہ کے گاوں منور میں ایک شخص نےپستول سے فائر کرکے بیوی کوقتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

چترال۔۔۔۔ (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال سے 70کلومیٹر دور لٹکوہ کے گاون منور میں مسمی رحمت یار ولد دوست عالم نےپستول سے فائر کرکے بیوی کوقتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ پولیس تھانہ لٹکوہ کے مطابق رحمت کےولدنےرپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا۔ کہ ان کے بیٹے اور بہوکے مابین کبھی تلخی اور جھگڑا نہیں دیکھا گیا۔ لیکن بدھ کے روز ان کے مابین نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑا۔جس پر طیش میں آکر ان کے بیٹے رحمت یار نے اپنی بیوی پر پستول سے فائر کرکے اسے قتل کیا ۔ اور بعد ازان خودپر گولی چلا کر خود کشی کی۔ گرم چشمہ پولیس نے دونوں نعشوں کی پوسٹ مارٹم کئلیے ڈئ ایچ کیو ہسپتال چترال روانہ کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

’’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘‘کے موضوع کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔