ماہ اگست شروع ہوتے ہی بچوں میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ماہ اگست شروع ہوتے ہی بچوں میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں

چترال ( محکم الدین ) ماہ اگست شروع ہوتے ہی بچوں میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔ بعض بچے تو یکم اگست کو ہی سبز ہلالی جھنڈیاں لہرا کر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ماحول کو گرمانے کا آغاز کیا ہے ۔ ابھی تو یوم آزادی میں 13دن باقی ہیں ۔ لیکن بچے اتنے دن کہاں انتظار کرنے والے ہیں ۔ ابھی سے بازاروں سے جھنڈیاں لانے کیلئے والدین کو مجبور کرتے ہیں ۔ تو بعض خود جاکر خریدتے ہیں ۔ ایون کی انشاء سلمان ، فاخرہ گُل ، مریم صدیق ، سنن خان ، ہجیرہ صدیق اور چترال ٹاون کا حمزہ حسین آزاداُن بچوں میں شامل ہیں ۔ جنہوں نے سب سے پہلے جشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اور سز ہلالی پرچم کے ساتھ اپنی والہانا محبت کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب حکومت سے مادر وطن کی تعمیرو ترقی کیلئے ننھے امیدوں کا اظہار کیا ہے ۔ دوسری طرف بازاروں میں یوم آزادی سے متعلق مختلف چیزوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں ۔ اور گذشتہ سالوں کی نسبت یوم آزادی کے سلسلے میں زیادہ جوش و جذبہ دیکھا جارہا ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

’’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘‘کے موضوع کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔