ڈی ایف سی چترال کا چترال بازار میں کھلے دودھ فروشوں کے دکانوں کا معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج آنے تک دودھ اور اس کے مصنوعات کے استعمال سے گریزکی ہدایت – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ڈی ایف سی چترال کا چترال بازار میں کھلے دودھ فروشوں کے دکانوں کا معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج آنے تک دودھ اور اس کے مصنوعات کے استعمال سے گریزکی ہدایت

چترال ( ظہیر الدین سے ) ڈی ایف سی چترال فضل باری نے چترال بازار میں متعدد مقامات پرکھلے دودھ فروشوں کے دکانوں کا معائنہ کیا جہاں دودھ اور اس کے مختلف مصنوعات گزشتہ کئی مہینوں سے فروخت کئے جاتے ہیں اور عوام میں اس دودھ کی اصلیت کے بارے میں شکوک وشبہات جنم لے رہے تھے۔ ڈی ایف سی نے جب موقع پر موجود دکانداروں سے دودھ کے ذرائع کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے دستاویز طلب کیا تو انہوں نے مالکان کی عدم موجود گی کا بہانہ بنایا جس پر انہوں نے دودھ کی لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دودھ کے صارفین پر زور دیا کہ وہ لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج آنے اور اس کی اصلیت معلوم ہونے تک دودھ اور اس کے مصنوعات کے استعمال سے گریز کریں ۔ مقامی مارکیٹ میں پولٹری کی نرخ کو قابو میں لانے کے بعد ڈی ایف سی کی طرف سے مشکوک دودھ کے فروخت کی طرف توجہ دینے پر عوامی حلقوں نے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

’’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘‘کے موضوع کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ورکشاپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔