ضلع چترال سے جانوروں کو دوسرے اضلاع چوری چھپے سمگلنگ کے باعث چترال میں گوشت کی قللت پیدا ہوگئی ،قاری جمال عبدالناصر – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ضلع چترال سے جانوروں کو دوسرے اضلاع چوری چھپے سمگلنگ کے باعث چترال میں گوشت کی قللت پیدا ہوگئی ،قاری جمال عبدالناصر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) معروف عالم دین سماجی کارکن قاری جمال عبدالناصر نے ایک اخباری بیان میں ضلع چترال کےایک اہم مسلے کی جانب ضلعی انتظامہ توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کہ ضلع چترال سے جانوروں کو دوسرے اضلاع چوری چھپے سمگلنگ کے باعث اب سے چترال میں گوشت کی قللت پیدا ہوگئ ہے اگر ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے بھر پور تعاون سے فوری کاروائ نہیں کی گئی تو نہ صرف گوشت کی قللت ہوگی بلکہ عید قربان میں مسلمانوں کو مقدس عبادت قربانی کی انجام دہی میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہوگا جو کہ لمحہ فکریہ ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ سمگلر جانوروں کو ضلع کے مختلف علاقوں سے سمگل کرتے ہیں دروش میں علاقہ شیشی کوہ کے مختلف دروں اور بیوڑی درہ سے جانور سمگل ہو رہے ہیں اب فوری طور پر ان علاقوں میں بارڈر پولیس  اورچترا ل پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر چوکس کرنے کی ضرورت ہے اگر ضروری ہوا تو چترال سکاوٹس سے مدد لی جائے ورنہ اس مسلے کی بنا بر سمگلر عیاشی کرینگے جبکہ غریب عوام ایک کلو گوشت کے لئے ترستے رہینگے اور قربانی کے جانوروں کی عدم دستیبی سے قربانی جیسی عبادت کی ادائگی سے محروم ہونگےاُنہوں نے کہا کہ اگر اس مسلے کی جانب توجہ نہ دی گئ تو غریب عوام کو مجبوراً بروز جمعہ المبارک دروش میں احتجاجی جلسہ منعقد کرنا ہوگا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی بدولت اُس کے حصے میں آنے والی خواتین مخصوس نشستوں سے چترال کو محروم نہ رکھا جائے ۔ سفینہ بی بی

چترال ( محکم الدین ) بونی سے پاکستان تحریک انصاف کی معروف خاتون رہنما آواز ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔