وزیر اعلیٰ کی طرف سے شدید گرمی کے پیش نظرسرکاری اورنجی دونوں سطح پر پرائمری اورمڈل سکولوں میں آج سےدس دن کی چھٹی کا اعلان – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

وزیر اعلیٰ کی طرف سے شدید گرمی کے پیش نظرسرکاری اورنجی دونوں سطح پر پرائمری اورمڈل سکولوں میں آج سےدس دن کی چھٹی کا اعلان

پشاور(چترال ایکسپریس)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے شدید گرمی کے پیش نظر سرکاری اور نجی دونوں سطح پر پرائمری اور مڈل سکولوں میں آج سے دس دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے،انہوں نے یہ اعلان معمول سے ہٹ کر گرمی کی شدت میں اضافے اور بچوں کو مشکلات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی شکایات کے تناظر میں کیا ۔انہوں نے مذکورہ حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریگولیٹری اتھارٹی حکم کی تعمیل یقینی بنانے کیلئے سکولوں پر چھاپے مارے گی اورخلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو بند کیا جائے گا اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی بدولت اُس کے حصے میں آنے والی خواتین مخصوس نشستوں سے چترال کو محروم نہ رکھا جائے ۔ سفینہ بی بی

چترال ( محکم الدین ) بونی سے پاکستان تحریک انصاف کی معروف خاتون رہنما آواز ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔