بونی رینج کے نگہبانوں کی تنخواہوں کو وعدے کے مطابق ریلیز کیے جائیے۔متاثرہ نگہبانوں کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

بونی رینج کے نگہبانوں کی تنخواہوں کو وعدے کے مطابق ریلیز کیے جائیے۔متاثرہ نگہبانوں کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)محمدنبی خان ،نور عالم اور عطاء الہیٰ نے ایک اخباری میں کہا کہ مئی2016سے سب ڈویژن مستوج کے ڈھائی سو تک نوجوانان بحیثیت نگہبان(واچر)وائلڈ لائف رینج بونی میں15000روپے تنخواہ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔کھبی 6ماہ میں تنخواہ ملتی تھی اور کبھی تین ماہ میں۔اس سال مئی 2018کو بے غیر قانونی نوٹس کے دوسو سے زیادہ نگہبانوں کو فارغ کردیا گیا تو متاثرہ نگہبان سب ڈویژن مستوج نے اپنے نو مہینے کی تنخواہ کے لئے احتجاج شروع کی۔جلسہ بونی چوک میں منعقد کیا،ریلی نکالی لیکن محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔آخر کار 25جون 2018کو بونی چوک میں احتجاجی بھوک ہرٹال شروع کیں ، جس کے چار روز بعد اے سی مستوج عنایت اللہ،ایڈیشنل اے سی نور محمد،ایس ڈی پی او محمد زمان،تحصیل ناظم مولانا یوسف،ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم اور دیگر ناظمین کی موجودگی میں بھوک ہڑتال اس شرط پر ختم کی کہ 6ماہ کی تنخواہ دوہفتوں کے اندر بغیر شرط کے ادا کیے جائینگے اور باقی تین ماہ کہ تنخواہ کی مانیٹرنگ کے بعد ادائیگی ہوگی۔لیکن بدقسمتی سے تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا۔اور گیارہ ماہ ہوچکے ہیں ہم غرہب نگہبانان انتہائی کسم پُرسی کے حالات میں ہیں۔اور ہمارا سننے والا کوئی نہیں ہے۔اُنہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ی تنخواہ ہمیں ریلیز کرایے جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی بدولت اُس کے حصے میں آنے والی خواتین مخصوس نشستوں سے چترال کو محروم نہ رکھا جائے ۔ سفینہ بی بی

چترال ( محکم الدین ) بونی سے پاکستان تحریک انصاف کی معروف خاتون رہنما آواز ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔