ضلع ناظم چترال کا اہلیان موری لشٹ کوچوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ابپاشی اور ابنوشی کے لئے پانی دستیاب کرنے کی ہدایت – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ضلع ناظم چترال کا اہلیان موری لشٹ کوچوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ابپاشی اور ابنوشی کے لئے پانی دستیاب کرنے کی ہدایت

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم مغفرت شاہ نے موری لشٹ کی پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقا می حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ابپاشی اور ابنوشی کے لئے پانی دستیاب کرنے کی ہدایت کردی تاکہ علاقے کے عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ منگل کے روز اپنے دفترمیں اہالیان موری لشٹ کے ایک نمائندہ وفد کی موجودگی میں دونوں محکمہ جات کے افسران کو طلب کرکے ان سے مسئلے کی نوعیت معلوم کرنے کے بعد ا ن پر واضح کردیا کہ وہ مزید اس علاقے کے عوام کی تکالیف برداشت نہیں کریں گے جوکہ عرصہ دراز سے مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر موجود ذمہ دار افسران نے ضلع ناظم کو یقین دلایاکہ وہ ان کے بتائے ہوئے حل کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردیں گے ۔ موری لشٹ کے وفد نے ان کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ضلع ناظم مغفرت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے ساتھ اُمیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے کیونکہ پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل کو مقامی طور پر حل کرنا ضلع ناظم کی انتظامی اور قائدانہ صلاحیتوں کا ٰخاصہ ہے۔ اس موقع پر کوہ ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی ) کے چیرمین عبدالغفار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی بدولت اُس کے حصے میں آنے والی خواتین مخصوس نشستوں سے چترال کو محروم نہ رکھا جائے ۔ سفینہ بی بی

چترال ( محکم الدین ) بونی سے پاکستان تحریک انصاف کی معروف خاتون رہنما آواز ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔