ڈاکٹر امجد کو چترال سے بھاگنے کے بجائے چترال کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے تھا۔اے پی ایم ایل رہنما وقاص احمد ایڈوکیٹ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ڈاکٹر امجد کو چترال سے بھاگنے کے بجائے چترال کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے تھا۔اے پی ایم ایل رہنما وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ال پاکسان مسلم لیگ کے ضلعی رہنما وقاص احمد ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں اے پی ایم ایل کی طرف سے قومی اسمبیلی کےامیدوار ڈاکٹر امجد کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوے کہا ھے کہ ڈاکٹر امجد کو چترال میں الیکشن ہارنے کے بعد چترال سے اس طرح نہیں بھاگناچاہے تھا کیونکہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد نےتقریباً ساڑھے چھ ہزار ووٹ پورے ضلع چترال میںلیے جو کہ  پورےپاکستان میں ان کے تمام امیدواروں سے زیادہ ووٹ تھے لیکن مگر افسوس کا مقام ہے کہ کم از کم ڈاکٹر امجد ہارنے کے باجود چترال سے کافی ووٹ لینے کےباوجوچترال کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا۔اُنہوں نے کہا کہ جو ووٹ چترال میں آل پاکستان مسلم لیگ کے لئے پول ہوئے ہیں  یہ ووٹ ڈاکٹرامجد جیسے شخص کی لیے بہت زیادہ ہیں ان سے بھی کم ووٹ لینے والے امیدواروں نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا لیکن ڈاکٹر امجد کااپنے ووٹروں کا شکریہ ادا نہ کرنا ان کی کم ظرفی کو ظاہر کرتی ھے اس کی وجہ سے  (ر)جنرل مشرف سے بھی لوگ متنفر ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد نے ووٹ کے لیے کسی کو ایک روپہ بھی نہیں دیا اگران سے کسی نے ووٹ کے لیے پیسے لیے ہوں تو ان کا نام ظاھر کریں وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ  ڈاکٹر امجد کے ساتھ جو لوگ  چترال اٸے تھےاُن کا رویہ چترال کے لوگوں کے ساتھ انتہائی نامناسب تھا اور لوگوں کے ساتھ بدتمزی اُن کا معمول تھا۔وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا وہ اور اُن کے پارٹی کے لوگ جنرل(ر) مشرف  کے عزت کے خاطر الیکشن تک ان لوگوں کو برداشت کرتے رھے انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرامجد کی وجہ سے چترال میں مشرف کی پارٹی ہار گیا لیکن ان کے دیگر حلقوں کے امیدوار ٹریپل فیگر تک نہیں پہنچ سکیں ۔ڈاکٹر امجد نے الیکشن کے لیے کوٸی رقم خرچ نہیں کیا اگر کیا ھے تو انکی وضاخت کریں انُہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد کو پارٹی کے چرمین شیپ سے ہٹایا جا ئے ورنہ چترال میں اے پی ایم ایل کے ووٹر مزید کم ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم  ڈاکٹرامجد کا دفاع کرتے رہے تاکہ وہ لوگوں کا شکریہ ادا کریں لیکن ان میں یہ ظرف بھی نہیں کہ وہ لوگوں کا شکریہ ادا کریں انوں نےجنرل(ر) مشرف  سے اپیل کی کہ وہ ڈاکترامجد کو پارٹی سے ہٹاکر مرکز میں کسی بھی چترالی کو چر مین یا جنرل سیکرٹری  مقرر کریں کیونکہ پورے پاکستان میں چترالی قوم مشرف  کو اپنا محسن سمجھتے ہیںوقاص احمد ایڈوکیٹ نے ڈاکٹر امجد کے طرف سے اے پی ایم ایل کاا دفتر بند کرکے کیچن کا سامان لے جانے کی شدید مزمت کی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد نے ووٹ کے بعد دو مساجد کے لیے تین لاکھ روپے کا جوصدقہ دیاتھا وہ ان مساجد میں پہچایا گیا ہے لیکن اگر ڈاکٹر امجد کودوبارھ چرمین مقرر کیاگیا تو وہ کسی بھی صورت اس پارٹی میں نہیں ہے رہنگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی بدولت اُس کے حصے میں آنے والی خواتین مخصوس نشستوں سے چترال کو محروم نہ رکھا جائے ۔ سفینہ بی بی

چترال ( محکم الدین ) بونی سے پاکستان تحریک انصاف کی معروف خاتون رہنما آواز ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔