تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی کی نعش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد۔ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی کی نعش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد۔

مردان /تخت بھائی( چترال ایکسپریس) تحصیل تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی کی نعش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد۔بچی کو مبینہ طو ر پر تشدد کانشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے نعش کو پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔قائمقام ضلع ناظم اسد علی اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود موقع پر ہسپتال پہنچ گئے۔تفصیلا ت کے مطابق تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں حبیب الرحمان کی چھ سالہ بچی حسینہ منگل کے روز لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد بچی کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے مساجد میں لاوڈ سپیکر پر اعلانات کئے اور پولیس کے ساتھ رپورٹ جمع کرائی لیکن ایک روز بعد گھر کے قریب کھیتوں سے بچی کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی قائمقام ضلع ناظم اسد علی اور ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود موقع پر پہنچ گئےاورعلاقہ مکینوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بچی کے پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے لئے نعش سے نمونے لینے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔دریں اثناء بدھ کے روز حسینہ کو ہادی کلے میں سپردخاک کر دیا گیا ۔جنازے میں ایم این اے علی محمد خان،قائمقام ضلع ناظم اسد علی،ڈی پی او کیپٹن(ر) واحد محمود ،ایس پی انوسٹی گیشن حافظ جانس خان،اے ایس پی تخت بھائی محمد عثمان ٹیپو سمیت بلدیاتی نمائندوں،علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرقائمقام ضلع ناظم اسد علی نے بچی کے والد حبیب الرحمان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ضلعی حکومت متاثرہ خاندان کےغم میں برابر شریک ہے ۔حسینہ پوری قوم کی بیٹی ہےاورملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس سے ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی بدولت اُس کے حصے میں آنے والی خواتین مخصوس نشستوں سے چترال کو محروم نہ رکھا جائے ۔ سفینہ بی بی

چترال ( محکم الدین ) بونی سے پاکستان تحریک انصاف کی معروف خاتون رہنما آواز ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔