تازہ ترین

انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں81فیصد نمبراوراے ون گریڈ لینے کے باوجودزرگراندہ کے رہائشی فرید احمد نےخودکشی کرلی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا آپ خاتمہ کرنے کا چوتھا واقعہ جمعرات کے روز چترال ٹاؤن کی جدید رہائشی بستی زرگراندہ میں پیش آیا جہاں فرید احمد ولد اکبر خان نے پستول سے اپنے کمرے میں اپنی کنپٹی پر فائر کردی جسے قریب ہی واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے ۔ ان کے گھرو الوں کے حوالے سے بتایاجاتا ہے کہ فرید احمد ایف ۔ایس سی کے امتحان میں 81فیصد نمبراور اے ۔ون گریڈ لینے کے باوجوداپنی نتائج سے مطمئن نہیں تھا ۔ا نہوں نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز چترال سے امتحان دیا تھا۔ تاہم یہ بات موضوع بحث بن گئی ہے کہ دودنوں کے اندر خودکشی کرنے والے دو طالبات امتحان میں فیل ہوگئے تھے اور ایک طالب علم نے کم نمبرحاصل کی تھی جبکہ ان کے نمبر مقابلتاً بہت زیادہ تھے۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں کھوت میں سپرد خاک کیا گیا ۔ چترال پولیس تھانے کے محرر نے بتایاکہ اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کی جارہی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق