تازہ ترین

پی ٹی ۤئی قائدین کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والےاقلیتی ایم پی اے وزیرزادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے چترال کے ساتھ مزید احسان کیا جائے ۔چئیرین اے وی ڈی پی اور ممبران کا پرزور مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال و چیرمین ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام(اے وی ڈی پی) رحمت الہی و بورڈ آف ڈائریکٹرز ظہیر الدین،محکم الدین وغیرہ نے قائد تحریک انصاف ونامزد وزیراعظم پاکستان عمران خان و نامزد وزیراعلی صوبہ خیبر پختونخوا محمود خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے۔کہ کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا وزیرزادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے چترال کے ساتھ مزید احسان کیا جائے۔اپنےایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نےکہا۔ کہ تحریک انصاف کے قائدعمران خان اور پارٹی کی صوبائی قیادت نے اقلیتی مخصوص نشست چترال کو دے کر یقیناً کالاش کمیونٹی اورچترال کے ساتھ اپنی دلی محبت اور یہاں کے مسائل کے حل میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جو کہ نہ صرف کالاش کمیونٹی کیلئےفخرکا باعث ہے۔بلکہ چترال کی تمام کمیونٹیز کیلئےانتہائی اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نےکہا۔کہ وزیر زادہ کو کمیونٹیز کے مسائل جاننے ،کمیونٹی و رورل ڈویلپمنٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت انہوں نے تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں بھی اقلیتوں اورمسلم کمیونٹی دونوں کیلئے بلا امتیازقابل قدر خدمات انجام دیے ۔جس پر مسلم اور کالاش کمیونٹیراسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اب صوبائی اقلیتی رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد کالاش برادری بشمول دیگراقلیت ان سے مزید خدمات کی توقع رکھتے ہیں ۔اس لئے ان خدمات کی انجام دہی کئلیے وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر زادہ ایک اعلی تعلیم یافتہ اور نہایت با صلاحیت،فعال شخصیت کے مالک ہیں۔صوبائی کابینہ میں اس کی شمولیت تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات کو رو بہ عمل بنانے کئلیے نہایت سود مندی ثابت ہوگی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق