تازہ ترین

مردان،ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن کے چےئرمین حاجی عبد العزیز کاپانچ سالہ بچی حسینہ گل کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت 

مردان (نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن کے چےئرمین حاجی عبد العزیز نے پانچ سالہ بچی حسینہ گل کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لئے کمیشن بھر پور کردار ادا کرئے گا۔وہ مقتولہ کے والد مفتی حبیب الرحمان سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔کمیشن کے رکن حفیظ الوہاب اور ضلع کونسل کے رکن احتشام خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔حاجی عبد العزیز نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور مرحومہ کی قبر پر حاضر دے کر فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں انکی تمام تر ہمدردیاں متاثر خاندان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ بچی کے قتل کا از خود نوٹس لیں اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے حسینہ گل کی رسم قل میں شرکت بھی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق