تازہ ترین

چترال،مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی

 چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں گذشتہ روزمختلف مقامات میں سڑک حادثات کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ حادثہ چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز کے قریب پیش آیا جس میں سرکاری محکمے کی گاڑی نمبر 8301نے اکبر نامی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارا جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا جسے فوری طور پر چترال سکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرا حادثہ بونی روڈ پر پیش آیا جس میں ایک موٹرسائیکل سوار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوا۔ تیسرا حادثہ چمر کن میں پیش آیا جس میں دو گاڑیوں کی ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ ان دنوں ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ ہو چکا ہے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق