تازہ ترین

بہترکارکردگی پرٹریفک انچارج چترال فضل کریم کو تعریفی اسناد سے نوازاگیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اورڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے یوم آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس چترال کی بہترین کارکردگی پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں ٹریفک انچارج چترال ایس آئی فضل کریم کاکردار سنہری حروف سے لکھےجانے کے قابل ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں محنتی اوردیانتدارافسران کی کمی نہیں ہے اور ایسے ہی افسران کی وجہ سے پولیس کامورال بلندہے جن کی حوصلہ افزائی سے ان کے کام میں مزیدنکھارپیداہوگا۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس اپنی کارکردگی جاری رکھے،بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات کا سلسلہ جاری رہیں گا،اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کیونکہ ایمانداری اور حسن اخلاق ہی ٹریفک پولیس کی اصل پہچان ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے ہمیشہ پہلی ترجیح دی ہے تاکہ سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی جان ومال کی بہترطریقے سے حفاظت کی جا سکے۔اورعوام کے ساتھ اچھے رویہ اختیار کرنی چاہئے۔ ٹریفک پولیس افسران واہلکاران عوام سے خوش اخلاقی اور اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ چترال پولیس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں نئی سوچ پید ا کی ہے جوکہ ہر شہری کی ذمہ دار ی ہے اور اسی طرح معاشرے کے تمام طبقوں کو ساتھ لے کراجتماعی طریقے سے حادثا ت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پرضلع چترال میں ٹریفک پولیس کی بہترکارکردگی پرٹریفک انچارج ایس آئی چترال فضل کریم کو تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق