تازہ ترین

چترال کے شہریوں کے لئے خوشخبری

چترال(چترال ایکسپریس)ذہنی صحت کے شعبے میں کام کرنے والے فلاحی ادارے ہورائزن نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے16 ستمبر بروز اتوار ٹاون ہال چترال میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اہتمام کیا ہے۔ دماغی امراض کے ممتاز ماہر استاد الاساتذہ محترم پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی کی سربراہی میں ذہنی امراض کے ماہرین مریضوں کا مفت علاج کریں گے۔ اسی روز چترال کے ڈاکٹروں، شعبہ طب سے منسلک افراد اور سینئر اساتذہ کودماغی صحت سے متعلق ڈاکٹر خالد مفتی لیکچر بھی دیں گے۔ چترال بھر سے دماغی امراض میں مبتلا افراد اس نادر موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم، ضلع ناظم حاجی معفرت شاہ، پریس کلب چترال کے صدر اور معزز اراکین ، سیاسی رہنما اور معززین بھی میڈیکل کیمپ کے انتظامات میں تعاون کر رہے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق