تازہ ترین

ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ملاقات،علاقے کو درپیش مسائل سے اُنہیں آگاہ کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے بدھ کے روز چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا جن میں اپر چترال ضلعے کی قیام کے لئے نوٹیفیکیشن میں تاخیر سرفہرست تھا۔ ایم پی اے نے اس ملاقات میں گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کے کونے کونے تک بجلی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے اور پرانے بوسید ہ لائن کی تبدیلی اور مطلوبہ تعداد میں ٹرانسفارمروں کی فراہمی پر بھی زور دیا تاکہ بجلی کا دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوسکے۔ انہوں نے نہر آتہک پر کام شروع کرنے ، بونی تورکھور وڈ پر کام کی رفتار میں سستی، مداک اور نشکو میں پائپ لائن بچھانے کے کام میں تاخیر کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ ایم پی اے نے صحت کے شعبے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت میں توسیع سمیت مختلف یونین کونسلوں میں قائم ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور دوسرے سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی درخواست کی جبکہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو چترال کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے مناسب وقت میں چترال آنے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایم پی اے کویقین دلایاکہ بہت جلد ہی ایس ایم بی آر سمیت دوسرے افسران کا خصوصی اجلاس بلا کر اپر چترال ضلعے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ دوسرے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ درین اثناء مولانا ہدایت الرحمن نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے ان کے چیمبرمیں الگ الگ ملا قات کیں۔اور چترال کے مجموعی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

یہ بھی دیکھیں

إغلاق
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق