تازہ ترین

تورکھو روڈ کے لئے فنڈز کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف تورکھو ، نشکو اور تریچ کے عوام نے حکومت کو 30ستمبر کا ڈیڈ لائن

چترال (جہانگرجگر ) تورکھو روڈ کے لئے فنڈز کی فراہمی میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف تورکھو ، نشکو اور تریچ کے عوام نے حکومت کو 30ستمبر کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ڈیڈ لائن کے گزرنے کے بعد ان علاقو ں کے ہزاروں لوگ دھرنے دینے پر مجبور ہوں گے۔ بدھ کے روز نشکو کے مقام پر تحصیل کو نسل کے رکن محمد سعید خان لال کے زیر صدارت اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل کے ارکان کپٹن (ریٹائرڈ ) محمد اکبر شاہ، عطاء الرحمن سمیت حاجی قادر، شیر افضل، سیف الاسلام اور اعظم خان نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ تورکھو روڈ گزشتہ دس سالوں سے زیر تعمیر ہے اور اب بھی حکومت کی طرف سے فنڈکی فراہمی نہ ہونے کی بناپر مزید تاخیر کا شکار ہے۔انہوں نے چیف جسٹس کے پی کے ،وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس کام کوبلاتعطل جاری رکھاجاے اورچیف جسٹس اس کاازخودنوٹس لیں۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ زمینات کامعاوضہ کی رقم چھ کروڑ50لاکھ روپے ڈی سی چترال کے اکاونٹ میں پڑی ہے ۔اورابھی تک زمینداروں کوادانہیں ہوئی۔فوری طورپرزمینداروں کودی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ اب کی بار علاقے کے عوام سخت تریں احتجاج پر مجبور ہوں گے اور حکومت کو چاہئے کہ ایسی نوبت نہ آنے دے ۔ انہوں نے کہاکہ اس روڈ سے تین یوسیزکے 70ہزارعوام استفادہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق