ٹھنڈا یا گرم پانی پینا کس وقت صحت کیلئے مفید ہوتا ہے ؟ انتہائی مفید معلومات ۔ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ٹھنڈا یا گرم پانی پینا کس وقت صحت کیلئے مفید ہوتا ہے ؟ انتہائی مفید معلومات ۔

 اکثر کہا جاتا ہے کہ گرم پانی پینا صحت کے لئے مفید ہے اور کہاجاتا ہے کہ ٹھنڈا پانی مضر صحت ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس وقت ٹھنڈا پانی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے اور کس وقت گرم پانی پینا چاہیے۔

ٹھنڈا پانی کیلئے بہترین وقت

جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے پسینے کی وجہ سے ہمارا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن اس عمل کے دوران ہمارے جسم سے پانی اور الیکٹرولائیٹ کی تعداد ضائع ہوجاتی ہے اس دوران اگر ٹھنڈا پانی پیا جائے تو نہ صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ پانی کی کمی بھی پوری ہونے لگتی ہے ایک تحقیق میں یہ کچھ لوگوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا گیا پانی پلایا گیا جبکہ دوسرے گروہ کو ٹھنڈا پانی دیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹھنڈا پانی پینے والے افراد کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ کم رہا یعنی ٹھنڈا پانی زیادہ مفید ثابت ہوا

بخار

ہمارے جسم میں بخار کی وجہ سے پانی کی کمی ہونے لگتی ہے اور اگر پانی نہ پیا جائے تو دیگر پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہےٹھنڈا پانی پینے سے بخا ر کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے اور ساتھ ہی پانی کی کمی پوری ہونے لگتی ہے ٹھنڈے پانی میں لیموں کا رس ملالیں اور بخار سے جلد چھٹکارا پائیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

اترك تعليقاً


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔