ایل جی کی جانب سے فلیکسیبل ٹی وہ متعارف ۔ ٹی وی کو کاغذ کی طرح موڑنا ممکن – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ایل جی کی جانب سے فلیکسیبل ٹی وہ متعارف ۔ ٹی وی کو کاغذ کی طرح موڑنا ممکن

معروف کمپنی (نیوزڈیسک) ایل جی کی جانب سے ایسا ٹیلیویژن متعارف کرایا جارہا ہے جسے کسی کاغذ کی طرح موڑ کر کہیں لے جایا جاسکتا ہے۔ جی ہاں واقعی یہ کورین کمپنی اس لچکدار اسکرین کے حامل ٹی وی کو آئندہ ہفتے لاس ویگاس میں شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں متعارف کرانے جارہی ہے۔یہ ٹی وی دیواروں پر لگائے جانے والے وال پیپر جتنا ہی پتلا ہوگا۔

او ایل ای ڈی پینل پر مشتمل رول ایبل ٹی وی کا سائز 55 انچ ہوگا۔جنوری میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جاتا ہے اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

ایل جی الیکٹرونکس کے ترجمان کے مطابق ایسے لچکدار ٹی وی کو فروخت کے لیے پیش کرنے میں کچھ ماہ یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کو پہلے ایپل واچ، سام سنگ کے ایس سکس گلیکسی ایج اور ایل جی کے فلیکس فون میں استعمال کیا جاچکا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیلیویژن ایسے لچکدار فیچر کا حامل ہوگا۔ایک رپورٹ کے مطابق ایل جی اس ٹی وی کے ساتھ سی ای ایس میں گھریلو استعمال کی مختلف ڈیوائسز جیسے واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور دیگر کو بھی پیش کرے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

اترك تعليقاً


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔