ٹیکنالوجی

بچوں سے ہروقت رابطے میں رہیں۔ یوفون لیکر آیا ہے یو واچ

پاکستان میں سیکورٹی کے حالات اورخصوصاً اسکولز میں جاری بے یقینی کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے مقامی ٹیلی کا م کمپنی یو فون نےوالدین کے لیے بچوں کی نگرانی کا جدید سسٹم متعارف کرا دیا ہے یو واچ کے نام سے متعارف کرائے گئے اس سسٹم کے ذریعےوالدین کادن بھرکم عمر بچوں سےمسلسل رابطہ رہے گا ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یو واچ بغیر اسمارٹ فون خریدے خاندانوں کو اپنے کم عمر بچوں سے اس انداز سے رابطے میں رکھنے کا موقع فراہم کرے گا جسطرح سے وہ چاہتے ہیں۔کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ یو واچ ایک کلائی میں پہنی جانے والی موبائل گھڑی ہے جو خاص طور سے بچوں کے لئے بنائی گئی ہے تاکہ والدین اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔یہ گھڑی دو طرفہ بات چیت کی سہولت کے ساتھ ڈیز۱ئن کی گئی ہے یعنی والدین اور بچے دونوں اس گھڑی پر کال کرسکتے ہیں۔اضافی طور پر یوواچ جی پی ایس / جی ایس ایم کی بدولت فوری طور پر محل وقوع بتانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ۔ یو واچ کو محفوظ طریقے سے والدین اپنے آئی او ایس یا اینڈرائڈ اسمارٹ فون کے ذریعے یو واچ ایپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے۔ اور اس کا اختیار ہمیشہ والدین کے پاس رہے گا۔ یوفون کے جنرل منیجر ماکیٹنگ تیمور فیض چیمہ نے کہا ہم یو واچ جیسی انقلابی سہولت متعارف کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں ۔یو واچ میں بی وی ایس رجسٹرڈ سم ہوگی جس کےذریعے تمام بات چیت ہوگی۔والدین کی سم بھی بی وی ایس رجسٹرڈ ہوگی اور وہ اس موبائل ہینڈ سیٹ پر استعمال کی جائے گی جسمیں ایپلی کیشن انسٹال ہو گی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق