پاک آرمی کے جوانوں نے کالاش ویلی بمبوریت کی حدود میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو ہلاک کردیا – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | پاک آرمی کے جوانوں نے کالاش ویلی بمبوریت کی حدود میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو ہلاک کردیا
Premier Chitrali Woolen Products

پاک آرمی کے جوانوں نے کالاش ویلی بمبوریت کی حدود میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو ہلاک کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاک آرمی کے جوانوں نے منگل اور بدھ کی رات کالاش ویلی بمبوریت کی حدود میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔ جبکہ پاک آرمی کا ایک نوجوان اس میں معمولی زخمی ہوا ہے ۔ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گردوں کی لاشیں بمبوریت پولیس کے حوالے کی گئی ہیں جن کو بی ایچ یو بمبوریت پہنچا دیاگیا ہے ۔  پوسٹ مارٹم کے بعد اُنہیں دفنایا جانے کے اطلاعات تھے ۔ تاہم کالاش اور مسلم کمیونٹی دونوں ہلاک شدگان کو اپنی زمین میں دفنانے کیلئے کسی صورت راضی نہیں ہیں۔بعد میں نعشوں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کی پورسٹ مارٹم جاری ہے۔ایس ڈی پی اودروش ظفر احمد کے مطابق مزید کاروائی کے لئے بالائی حکم کے احکامات کا انتظار ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات دہشت گرد بمبوریت کے گرمائی چراگاہ میں پھر داخل ہوئے ۔ لیکن پاک آرمی کے الرٹ جوانوں نے اُن کو کسی دہشت گردانہ کاروائی کا موقع دیے بغیر اُن پر حملہ کیا ۔ اور پانچ دہشت گردوں کو ڈھیر کردیا ۔ اس واقعے کے بعد چترال پولیس ، بارڈر پولیس اور پاک آرمی کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ہے ۔ اور پورے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا گروپ پانچ افراد پر مشتمل تھا ۔ جن کی عمریں بائیس سے پینتیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ،اور جن کی بڑی بڑی داڑھیاں تھیں ،جو کہ اسلحے سے لیس تھے ۔ کالاش ویلی کے لوگوںIMG_0587(1) (1) نے پاک آرمی کے جوانوں کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...

اترك تعليقاً