ڈپٹی کمشنر چترال نے دروش سکول واقعے کا فوری ایکشن لیکر پرنسپل کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

ڈپٹی کمشنر چترال نے دروش سکول واقعے کا فوری ایکشن لیکر پرنسپل کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ 2 اگست 2016 کو ایک شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر آپ لوڈ ہوگئی جس میں لرنر پبلک سکول دروش کے پرنسپل انعام الکبیر ولد محمد کبیر کو سکول کے بچوں اور بچیوں کو بُری طرح مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر چترال نے واقعے کا فوری نوٹس لیکر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کو مذکورہ پرنسپل کے خلاف فوری کارروئی کا حکم دیدیا مقامی پولیس نے ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے دفعات33/34/37 کے تحت ایف ائی آر درج کرکے ملزم کو گرفتا ر کیا ۔ رات ملزم جوڈیشل حوالات میں گزاری۔ آج 3/8/2016 کو ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ / سول جج دروش کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے ملزم کی درخواست برائے ضمانت مسترد کرکے اسکو جیل بھیج دیا ۔ مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے ۔بعد از تفتیش چالان مکمل عدالت میں پیش کیا جائے گا آئندہ جو بھی سکول کے بچوں کو سزا دے گا مذکورہ قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اگر پرائیویٹ سکول کے استاد ملوث ہوا تو سکول کے مالک اور ملوث ٹیچر کے خلاف کارروائی ہوگی گورنمنٹ سکول ہونے کی صورت میں ملوث ٹیچر اور متعلقہ پرنسپل کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

دھڑکنوں کی زبان …. شاکرین استاد

’’شاکرین استاد پنشن پہ گیا ‘‘یہ ایک ایسا جملہ ہے جس پہ کوئی اعتبار نہیں ...

اترك تعليقاً


دنیا بھر سے